تلنگانہ سردی ہورہی ہے رخصت۔گرمی کی شدّت میں اضافہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں سردی کا اثر ختم ہو رہا ہے اور گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں دوپہر کے وقت اعظم ترین درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں اگلے تین دنوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے تقریباً 3 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران موسم خشک رہے گا تاہم کچھ اضلاع میں صبح کے وقت کہر چھائی رہ سکتی ہے

 

موسم کی اس تبدیلی کے سبب شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *