سرکاری ملازمین 'چَیٹ جی پی ٹی' اور 'ڈیپ سیک' کا استعمال نہ کریں، حکومت ہند نے کیا انتباہ

مرکزی حکومت کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ایپس اور ٹولس کو سرکاری کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ڈیوائس میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ فیصلہ ڈیٹا اور پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے لیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے وہ اے آئی یوزرس کے حوصلے پست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

ہندوستان میں کئی ایسے غیر ملکی اے آئی ایپس موجود ہیں جن میں چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT)، ڈیپ سیک (DeepSeek) اور گوگل جیمنی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ ہندوستان میں کئی لوگ ان کا استعمال اپنا کام آسان بنانے کے ارادے سے کرتے ہیں۔ ڈیوائس میں اے آئی ایپس یا ٹولس انسٹال کرنے کے بعد وہ ضروری پرمیشن کا ایکسس مانگتے ہیں، ایسے میں سرکاری فائلوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *