ادھر، بی جے پی کی جانب سے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ریاستی صدر بھوپندر چودھری نے ملکی پور کے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ کیشو پرساد موریہ نے سوشل میڈیا پر لکھا، “پہلے ووٹنگ، پھر ناشتہ۔ ملکی پور اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال کر اپنے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے عزم کو مضبوط بنائیں۔”
ملکی پور ضمنی انتخاب میں ہونے والے ان الزامات اور سیاسی کشمکش نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے کیا اقدامات کرتا ہے۔