سعودی عرب میں ورکرس کے قوانین میں تبدیلی۔ خواتین کو بھی مراعات۔ شادی اور شریک حیات کے انتقال پر ملے گی با اجرت چھٹی

نئی دہلی ۔ سعودی عرب نے اپنے لیبر قوانین میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں ہندوستانی ورکرس کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب کے وزارتِ افرادی قوت نے ان تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور کام کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

 

ان اصلاحات کے تحت خواتین کے لیے میٹرنٹی چھٹیوں کی مدت 10 ہفتوں سے بڑھا کر 12 ہفتے کر دی گئی ہے جس سے سعودی عرب میں کام کرنے والی حاملہ خواتین کو خاص طور پر فائدہ ہوگا۔  اگر کسی ملازم کی شریکِ حیات کا انتقال ہو جائے تو اسے 5 دن کی تنخواہ کے ساتھ رخصت دی جائے گی جبکہ شادی کے موقع پر بھی کارکن کو 5 دن کی چھٹی دی جائے گی۔

 

نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی مزدور عید کے دوران کام کرتا ہے تو اسے اوور ٹائم تصور کیا جائے گا اور اسے اضافی ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اب کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ 180 دنوں تک ہی آزمائشی مدت پر رکھا جا سکے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *