ایرانی مسلح افواج کی بحریہ کا بیڑا شارجہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خطے کی سیکورٹی اور دفاع کو مستحکم بنانے کے لئے ایرانی مسلح افواج اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط بڑھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایرانی مسلح افواج کی بحریہ کا فلیٹ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی بندرگاہ خالد پر لنگر انداز ہوگیا۔

ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کے بڑھتے ہوئے عمل کو جاری رکھنے کے لئے ایرانی فوج کی بحریہ کا بیڑا بندرگاہ خالد پر لنگر انداز ہوا ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کے مطابق جہازوں کے بیڑے میں سپاہ پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے چار بحری جہاز شامل ہیں۔

ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے۔ ایران بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ خطے کے ممالک خود ہی اپنی سیکیورٹی کو یقینی بناسکتے ہیں اور غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *