الجولانی کے کارندوں کی غنڈہ گردی، شام کے 16 شہروں میں گرفتاریاں شروع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر حاکم تکفیری گروہ تحریر الشام کے دہشت گردوں نے دمشق، طرطوس، لاذقیہ، القرداحہ، حمص، اور حماہ سمیت 16 شہروں میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 300 سے زائد علوی افسران کو مختلف شہروں سے حراست میں لیا گیا ہے جن کے بارے میں تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو خفیہ عقوبت خانوں میں منتقل کیے جانے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے علوی افسران کسی عسکری کارروائی میں ملوث نہیں تھے اس کے باوجود گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں ان قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ان گرفتاریوں اور ہلاکتوں کے بعد شام میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *