تلنگانہ میں پارٹی تبدیل کرنے والے 10 ارکان اسمبلی کو اسمبلی کے سیکریٹری کی نوٹس

تلنگانہ میں پارٹی بدلنے والے ایم ایل ایز کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بی آر ایس (BRS) سے منتخب ہو کر کانگریس (Congress) میں شامل ہونے والے 10 ایم ایل ایز کو آج تلنگانہ اسمبلی کے  سکریٹری کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی۔

 

نوٹس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کیوں بدلی؟ کیا وہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟ انہیں تحریری طور پر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بی آر ایس نے ان ایم ایل ایز کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

 

پارٹی بدلنے والے ایم ایل ایز میں دانم ناگینڈر، تیلم وینکٹ راؤ، کاڈیم سری ہری کے خلاف سب سے پہلے بی آر ایس ایم ایل اے پاڈی کوشیک ریڈی نے درخواست دی تھی۔

 

بعد میں بی آر ایس کے قائدین  پوچارم سرینواس ریڈی، بانڈلا کرشنا موہن ریڈی، کالے یادیا، ٹی پرکاش گوڑ، اریکے پُوڈی گاندھی، گوڈم مہپال ریڈی اور ایم سنجے کمار کے خلاف بھی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی۔

 

بی آر ایس کے ورکنگ صدر نے تلنگانہ اسمبلی اسپیکر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان درخواستوں پر فیصلہ لینے میں تاخیر کر رہے ہیں۔

 

جس پر سپریم کورٹ نے پیر کو اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسمبلی کے سیکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ پارٹی تبدیل کرنے والے ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *