ماجا دارو والا بمقابلہ انڈین یونین کا معاملہ 2013 میں کلکتہ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں بھیجا گیا تھا۔ یہ معاملہ بنیادی طور سے 2011 میں شروع ہوا جب ایک عرضی دہندہ نے غیر قانونی بنگہ دیشی تارکین وطن کی حالت زار پر روشنی ڈالی، جنہیں ان کی سزا پوری ہونے کے بعد بھی مغربی بنگال اصلاحی مراکز میں قید رکھا گیا تھا۔
عدالت عظمیٰ میں منتقل ہونے سے پہلے کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔ بنچ نے کہا کہ یہ رواج موجودہ رہنما اصول کے برعکس ہے جو تیزی سے ملک بدری عمل کی ضرورت کو نشان زد کرتی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔