جموئی: دو گاڑیوں کی زبردست ٹکر ،دو افراد ہلاک ،چار زخمی

جموئی: بہار کے جموئی ضلع کے سکندرا تھانہ علاقے میں منگل کی صبح دو گاڑیوں ہائیوا اور اسکارپیو کے درمیان زبردست ٹکرمیں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسکارپیو میں سوار لوگ ایک تلک کی تقریب میں شرکت کے بعد ضلع لکھی سرائے کے کجرا تھانہ کے تحت آروا گاؤں سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران سکندرا مین چوک پر ریت سے لدے ایک ہائیوا ٹرک نے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔

اس واقعے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ارون سنگھ (62) اور رماکانت سنگھ (66) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ نوادہ ضلع کے روہ تھانہ علاقے کے کنج گاؤں کے رہنے والے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *