حیدرآباد پولیس نے چوری کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے دکانات کے شٹر اٹھاکرچوری اور گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت 39 سالہ مرلیدار موہن لال شرما(تھانے، مہاراشٹرا)، 39 سالہ چندر بھان پٹیل اور 48 سالہ ادے راج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں اتر پردیش کے جونپور کے رہنے والے ہیں۔

شرما اور پٹیل کپڑوں کے کاروبار میں تھے، سنگھ ایک سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے چار موبائل فون اور 28.62 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمین 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات سکندرآباد کے پرانے بھوئی گوڑہ کے کنجر گوڑہ میں واقع ڈیپ انجینئرنگ کمپنی میں داخل ہوئے اور لاکر سے 30.20 لاکھ روپئے کی چوری کی۔

اس سلسلہ میں شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دیں۔ان ٹیموں نے لاجس، کال ڈیٹا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتارکرلیا۔

پوچھ گچھ کے بعد،،ملزمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے آسانی سے رقم حاصل کرنے کیلئے یہ جرم کیا تھا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ پہلے سکندرآباد میں ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

لاک ڈاؤن کے دوران انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا اوروہ دیوالیہ ہو گئے۔ مقامی کاروبار اور علاقے میں بڑے نقدی لین دین کے علم کے ساتھ، انہوں نے جرم کرنے کے لئے سکندرآباد میں اس دکان کا انتخاب کیا۔

پٹیل اور سنگھ دونوں نے کہا کہ شرما نے انہیں جرم کرنے کی ترغیب دی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے وقت دکانوں میں بھاری نقدی نہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *