بارہمولہ میں 4 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک پارٹی نے لاری درگوتلیان میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 16.200 گرام بھنگ پائوڈر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت امتیاز احمد اوان ولد عبد العزیز ساکن درگوتلیان کے طور پر کی گئی ہے۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن کریری کی ایک پارٹی نے چک تاپر کراسنگ پر دو افراد کو روکا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 30 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت طارق احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکن ڈولی پورہ اور سید عمران بخاری ولد سید قمر الدین بخاری ساکن کریری کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پارٹی نے خان پورہ برج پر ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 98 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت رشید احمد لون ولد عبدالجلیل لون ساکن گانٹمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اوڑی، کریری اور بارہمولہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *