غلط رپورٹنگ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچی آرادھیا بچن، عدالت نے گوگل سمیت کچھ ویب سائٹس کو بھیجا نوٹس

2023 میں آرادھیا بچن نے خود کو نابالغ بتاتے ہوئے ایسی رپورٹنگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد کورٹ نے یوٹیوب پلیٹ فارم سے آرادھیا بچن کی صحت سے متعلق تمام ویڈیوز کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ایشوریہ رائے بچن اور آرادھیا بچن / تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>ایشوریہ رائے بچن اور آرادھیا بچن / تصویر یو این آئی</p></div>

ایشوریہ رائے بچن اور آرادھیا بچن / تصویر یو این آئی

user

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن کی صحت کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں ایک بار پھر سے عرضی داخل کی گئی ہے۔ 2023 میں آرادھیا بچن نے خود کو نابالغ بتاتے ہوئے ایسی رپورٹنگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد کورٹ نے یوٹیوب پلیٹ فارم سے آرادھیا بچن کی صحت سے متعلق تمام ویڈیوز کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اب جو نئی عرضی دی گئی ہے اس کے تعلق سے دہلی ہائی کورٹ نے گوگل سمیت کچھ ویب سائٹس کو نوٹس بھیجا ہے۔

آرادھیا کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ کچھ اور اپلوڈ کرنے والے اب بھی پیش نہیں ہوئے ہیں اور ان کے دفاع کا حق پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 17 مارچ کو پھر سے سماعت ہونے والی ہے۔ واضح ہو کہ کچھ یوٹیوب چینلز نے آرادھیا کی صحت سے متعلق کچھ افواہیں اڑائی تھیں۔ ویڈیوز میں اس طرح کی فرضی باتیں بتائی گئی تھیں کہ آرادھیا بیمار ہیں۔ فرضی خبروں سے ناراض بچن فیملی نے 2023 میں ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی اور اس طرح کے ویڈیوز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ آرادھیا بچن کی عمر ابھی 13 سال ہے۔ 2023 میں انہوں نے خود کو نابالغ بتاتے ہوئے ایسی رپورٹنگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور شادی کے 4 سال بعد 2011 میں آرادھیا بچن کی پیدائش ہوئی تھی۔ واضح ہو کہ آرادھیا بچن اکثر اپنی ماں کے ساتھ نظر آتی رہتی ہیں۔ کچھ ماہ قبل آرادھیا نے اپنے اسکول فنکشن میں پرفارم کیا تھا۔ آرادھیا ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں پڑھتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *