شوہر کا گردہ فروخت کرکے بیوی 10 لاکھ لے کر عاشق کے ساتھ فرار

File photo

نئی دہلی: مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گردہ فروخت کرنے پر مجبور کر دیا اور پھر حاصل شدہ رقم لے کر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو یہ یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ اپنا گردہ فروخت کر دے گا تو خاندان کی مالی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور بیٹی کی تعلیم و شادی کے اخراجات پورے ہو جائیں گے۔

 

شوہر کی مالی‌حالات کے پیش نظر خاتون نے اسے گردے کی تبدیلی کے عمل کے لیے رضا مند کر لیا۔ شوہر کا گردہ بیچ کر حاصل ہونے والی 10 لاکھ روپے کی نقد رقم لے کر خاتون اپنے بوائے فرینڈ روی داس کے ساتھ فرار ہوگئی۔ روی داس سے اس خاتون کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔

 

جب شوہر کو اپنی بیوی کی دھوکہ دہی کا علم ہوا تو اس نے فوراً پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ان دونوں کو تلاش کیا اور جب وہ اس مقام پر پہنچے جہاں خاتون اپنے عاشق کے ساتھ چھپی ہوئی تھی تو بیوی نے شوہر سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور اسے دھمکی دی کہ وہ طلاق لے لے گی۔

 

شوہر اس صورتحال پر شدید پریشان ہو گیا اور انصاف کے لیے پولیس سے مدد طلب کی۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *