نارائن پیٹ: 2 فروری ( پریس نوٹ)یونیورسل اسکول کے طلبہ نے کرناٹک اور تلنگانہ کے سطحی اباکس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قابلیت کا مظاہرہ پیش کیا۔ اور کرناٹک ‘ تلنگانہ بین ریاستی مقابلہ میں یونیورسل اسکول کے طلباء نے تیسرے نمبر پر کامیابی درج کرائی ۔
یونیورسل اسکول کے طلبہ آصفہ انم ولد محمد ایوب ٹیچر ‘ محمد انس ولد محمد جمال الدین نے اس مقابلے میں بہترین مظاہرہ کیا اور اپنی محنت اور ذہانت سے سب کو متاثر کیا۔ یہ مقابلہ حیدرآباد کوکٹ پلی اسکول پی این ایم میں وسوم ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اباکس وو یدک میاتھس کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جہاں 600 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔۔ اور اباکس مقابلہ میں تیسرے درجہِ پر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر
انتظامیہ اسکول ودیگر ذمہ داران’ دانشور حضرات نے بھی اسکول انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو یہ شاندار موقع فراہم کرنا قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے اس اقدام کو طلبہ کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ایک مثالی قدم قرار دیا۔یونیورسل اسکول کی اس کامیابی کو نہ صرف والدین بلکہ تعلیمی حلقوں میں بھی سراہا گیا ہے، اور یہ طلبہ دیگر طلبہ کے لیے ایک روشن مثال بن گئے ہیں۔