کاغذ نگر۔ جنگلی جانوروں کا نام سنتے ہی انسان خوف زدہ ہو جاتے ہیں۔ ایسے جانوروں کا گاؤں میں داخل ہونا معمول کی بات ہو چکی ہے خاص طور پر جنگلات سے گھرے علاقوں میں۔ شیر اور تیندوے گاؤں کے مضافات میں گھومتے ہوئے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔ تاہم ایک گاؤں میں داخل ہونے والی تیندوے کو ایک کتے نے خوفزدہ کردیا۔
لوگوں کو دوڑنے پر مجبور کرنے والے اس تیندوے کو کتے نے درخت پر چڑھنے پر مجبور کردیا، اس کے باوجود کتا مسلسل بھونکتا رہا اور تیندوے کو ڈرانے کی کوشش کرتا رہا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پیش آیا۔ تریانی منڈل کے چنتاپلی گاؤں کے قریب جنگلاتی علاقہ میں تیندوا دیکھا گت۔ گاؤں میں داخل ہونے والے تیندوے کو ایک کتے نے خوفزدہ کردیا جس سے وہ خوف کے مارے ایک درخت پر چڑھ گیا۔
مسلسل کتے کے بھونکنے پر مقامی لوگ یہ دیکھنے کیلئے وہاں پہنچے کہ کیا ہو رہا ہے اور وہ درخت پر بیٹھے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوراً محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع دی۔ دوسری جانب مقامی افراد نے تیندوے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے موبائل فونس میں قید کرلیا اور سوشل میڈیا پر اس کو وائرل کردیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والے
محکمہ جنگلات کے حکام اور عملہ نے چیتے کے پنجوں کے نشانات جمع کیے اور تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جنگلی جانور کے آ جانے کی وجہ سے مقامی افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی۔