غزہ کی صورت حال تباہ کن ہے، عالمی برادری فوری اقدام کرے، فلسطینی ترجمان

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی پٹی کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں لوگوں کی زندگیاں قابل رحم صورت حال کا شکار ہیں اور قابضوں نے اندھا دھند بمباری کر کے مکینوں کے لیے خیمے لگانے کی جگہ بھی نہیں چھوڑی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن نے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے اور ان حالات میں زندگی بہت مشکل ہے۔

باسل نے زور دے کر کہا کہ اگر ہم غزہ میں زندگی کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو موجودہ صورت حال کو بدلنے کے لیے عالمی برادری کو کوئی فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے نے شہداء کی لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کی دیکھ بھال جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملبے تلے لاپتہ افراد کی تعداد تقریباً 14000 ہے، جب کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ کے شہری دفاع کے لیے ایندھن اور ضروری سامان تک فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *