مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی فضائیہ کے صوبہ صلاح الدین اور کرکوک کے علاقے الزرقہ میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس بارے میں عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ جمعے کو سکیورٹی انفارمیشن یونٹ کی اطلاع پر ملک کی فضائیہ نے آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کی شناخت کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔