دہلی اسمبلی انتخاب کی ووٹنگ سے عین قبل کانگریس پارٹی نے میدان میں اتارا ’ایگل‘

’ایگل‘ ٹیم میں شامل لیڈران میں پہلا نام دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن کا ہے۔ دوسرا نام مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ کا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کا نام ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس

user

کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائے جانے والے انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا نام ’ایگل‘ (امپاورڈ ایکشن گروپ آف لیڈرس اینڈ ایکسپرٹس) رکھا گیا ہے۔ کانگریس نے ’ایگل‘ کمیٹی کو فوری طور پر سیاسی میدان میں اتار دیا ہے۔ واضح ہو کہ ایگل کمیٹی سب سے پہلے مہاراشٹر ووٹر لِسٹ معاملے کی تحقیقات کرے گی اور اس کی پوری رپورٹ کانگریس قیادت کو سونپے گی۔ اس کے علاوہ کانگریس کی ’ایگل‘ کمیٹی دیگر ریاستوں میں ہوئے انتخابات کا بھی تجزیہ کرے گی۔ ساتھ ہی ریاستوں میں ہونے والے آئندہ انتخابات پر بھی نظر بنائے رکھے گی۔ ایگل ٹیم کا بنیادی کام آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر زور دینا ہوگا۔

کانگریس کی اس خاص کمیٹی میں چنندہ لوگوں کو جگہ دی گئی ہے۔ ’ایگل‘ ٹیم میں شامل لیڈران میں پہلا نام دہلی کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن کا ہے۔ دوسرا نام مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ کا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کا نام ہے۔ اس کے بعد بالترتیب پروین چکرورتی، پون کھیڑا، گردیپ سنگھ سَپّل، ڈاکٹر نِتن راؤت اور چَلّا وامشی چند ریڈی کا نام شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمانی انتخاب 2024 سے لے کر ریاستی اسمبلی انتخابات تک میں کانگریس نے بےضابطگیوں کے الزام عائد کیے تھے۔ پارٹی نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ان انتخابی بے ضابطگیوں میں ای وی ایم سے ووٹنگ ایک بڑے ایشو کے طور پر ابھر کر سامنے آیا تھا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر مسلسل منصفانہ انتخابات نہ کرانے کا الزام عائد کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *