رفح بارڈر کراسنگ آج دوبارہ کھول دی جائے گی، ذرائع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ آج دوبارہ کھول دی جائے گی۔ 

صہیونی ذرائع کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر آج رفح کراسنگ کو فلسطینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

 ٹائمز آف اسرائیل نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ کی جنوبی سرحد پر واقع اس کراسنگ کو تمام خواتین قیدیوں کی رہائی کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

 کان ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رفح کراسنگ کی نگرانی یورپی سیکورٹی فورس کے ساتھ حماس سے غیر وابستہ فلسطینی حکام کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *