ایران کی دفاعی سفارت کاری نے عالمی استکبار کی سازشوں کو ناکام بنا دیا، ایڈمرل سیاری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ ہمارا دفاعی تعاون عالمی اسکتبار کی ایران کو تنہا کرنے کی پالیسی میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن اسلامی انقلاب اور ملک کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

 ایڈمرل سیاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاملات کو فروغ دینے کے لیے بہت ہی قابل قدر اقدامات کیے ہیں، جس کی مثالیں غیر ملکی فوجی اتاشیوں اور دفاعی حکام کے ساتھ اس کی سالانہ ملاقاتوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کی بدولت، ہم اس وقت دنیا کے کئی ممالک سے رابطے میں ہیں اور ہماری دفاعی سفارت کاری فعال ہے۔

حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ہمارا مختلف ممالک کے ساتھ زمینی، فضائی اور سمندری مشترکہ مشقوں کے ساتھ مختلف سائنسی اور صنعتی وفود کا تبادلہ، ملک کی فعال دفاعی سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *