خطے میں امریکی اڈوں پر سپاہ پاسداران کے شدید فضائی حملے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی فضائیہ اور بحریہ نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھاری حملے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی امریکی فوج کی جانب سے بندر عباس ایئرپورٹ کے احاطے، سپاہ کے بعض خدماتی یونٹوں اور ساحلی چوکیوں نیز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ سحر کے وقت دو مرحلوں پر مشتمل اس آپریشن میں امریکی فوج سے متعلق 18 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق کویت میں واقع علی السالم اور احمد الجابر فضائی اڈوں کے علاوہ شیخ عیسی فضائی اڈے پر بھی حملے کیے گئے اور امریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *