جوابی حملے کا خوف اور ٹرمپ کی عقب نشینی، حملے جلد روکنے کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوابی حملوں کا راستہ روکنے کے لیے عقب نشینی اختیار کی اور کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے جلد روک دیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق نے انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور موجودہ کارروائیاں زیادہ دیر جاری نہیں رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک طرف حملوں کے جلد خاتمے کی بات کی، جبکہ دوسری جانب یہ بھی دعوی کیا کہ امریکی جنگی طیارے ایران کی فضائی حدود میں موجود ہیں اور بعض اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ امریکی افواج نے 49 ٹام ہاک کروز میزائل داغے ہیں، جن سے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان حملوں میں اسرائیل شریک نہیں تھا اور کارروائی صرف امریکہ نے انجام دی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی حکام نے براہ راست ان سے رابطہ کرکے بمباری روکنے کی درخواست کی ہے، تاہم ایک ایرانی اعلی عہدیدار نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ایران کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *