کانگریس حکومت کسانوں کی پریشانیوں کو نظر انداز کر رہی۔ کویتا کا ریمارک

محبوب نگر میں مونگ پھلی کے کسانوں کے مسائل جلد حل کئے جائیں

کانگریس حکومت کسانوں کی پریشانیوں کو نظر انداز کر رہی۔ کے کویتا کا ریمارک

 

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل کےکویتا نے مونگ پھلی کے کسانوں کی حالت زار پر کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کے کویتا نے محبوب نگر میں مونگ پھلی کے کسانوں کو درپیش مشکلات پر چیف منسٹر اےریونت ریڈی کو شدید ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کی پریشانیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود تاجر کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کسان پیداوارمیں تخفیف اور غیر منصفانہ قیمتوں کے باعث جدوجہد سے دوچار ہیں ۔ کسانوں کی مشکلات کے باوجود حکومت چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔کے کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیا اور تاجرین، کمیشن ایجنٹس کی جانب سے مارکیٹ قیمتوں میں الٹ پھیر پر انتظامیہ پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ یارڈ میں پولیس کی موجودگی کے باعث ب

 

ھی کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیاہے ۔کے کویتا نے کانگریس حکومت کونحوست قرار دیا اور انتباہ دیا کہ کسان برادری اس طرح کی بےحسی پر کانگریس حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

 

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صورتحال مزید ابتر ہونے سے قبل خواب غفلت سےبیدار ہو جائے اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے اور کسانوں کےاستحصال کو روکنے کے لئے فوری اقدامات روبہ عمل لائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *