حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا

حیدرآباد: شہر کے گچی باؤلی علاقہ میں پولیس نے ایک جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا اور 9 افراد کو حراست میں گملے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گاؤلی ڈوڈی ٹی این جی اوز کالونی میں ایک نوجوان غیر ملکی خواتین سے جسم فروشی کر وارہا تھا۔

 

اس بارے میں اطلاع ملنے پر مادھا پور ایس او ٹی اور ایچ ٹی ایف پولیس نے چھاپہ مارا اور 9 غیر ملکی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس کے منتظم کی تلاش شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ ایک فرد کا کام تھا یا یہ کسی گروہ کی کارروائی تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

پکڑی جانے والی خواتین کا تعلق کینیا، تنزانیہ اور بنکاک سے بتایا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *