'ماؤنٹین مین' کے بیٹے بھگیرتھ مانجھی اور علی انور کی کانگریس میں شمولیت، دیگر اہم رہنماؤں نے بھی کانگریس کا ہاتھ تھاما

بھگیرتھ مانجھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مفاد کے لئے کام کریں گے اور کانگریس کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے پلیٹ فارم پر عوامی مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

نشانت آنند، جو 2024 میں گڑگاؤں سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اور اس پارٹی کے ایک اہم ترجمان بھی رہے، اب کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ نشانت نے اپنی سیاسی ترجیحات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو ملک کی سبھی قوموں اور فرقوں کے لیے یکساں حقوق کی حمایت کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *