اسرائیل کی بدترین نسل کشی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کر سکی، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی  کا صیہونی امریکی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر مزید لکھا کہ ایک عرصے سے فلسطین کے خاتمے کا منصوبہ امریکہ کی مالی، سیاسی، عسکری حمایت سے قابض رجیم کے مذم ایجنڈے کا حصہ رہا ہے، تاہم انہیں ہر بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی قابض فوج کی 15 ماہ کی نسل کشی فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل نہیں کر سکی ہے، سیاسی دھمکیوں اور ڈیموگرافک تبدیلیوں کے ذریعے فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

 اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ سرزمین فلسطینیوں کی ہے اور انہوں نے اس کی آزادی اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ناجائز صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کے ذریعے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *