
نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور مستقرکی وقف بورڈ کمیٹی کی تلنگانہ وقف بورڈ سے کامیاب نمائندگی پر سی ای او ،اسد اللہ کی ہدایت پر اوٹکور میں غیر مجازطور پر قابضین سے73 ایکڑ 12 گنٹےزمین وقفِ بورڈ کے قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر ،ٹاکس فورس عہدے دار جس میں شجاعت علی ،محمد واجد علی،وقف بورڈ انسپکٹر محمد ریاض،کے علاوہ تحصیلدار اشوک کمار کی ہدایت پر آر آئی کرشنا ریڈی،جی پی او،ہنمنتو
،پولیس بندو بست کی موجود گی میں تلنگانہ اوقاف بورڈ کے عہدیدارین کی راست نگرانی میں بورڈس کی تنصیب عمل میں لائی گئ۔اس موقع پر اوٹکور وقف بورڈ کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔
