مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی زمینی فوج کے ڈپٹی آپریشنز چیف امیر کریم چشک نے مغربی علاقے میں زمینی فوج کی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مشقیں آئندہ چند دنوں میں مغربی علاقے میں منعقد ہوں گی۔ ان مشقوں میں خصوصی فورسز کے 35 ویں بریگیڈ،181 ویں آرمرڈ بریگیڈ، ڈرون یونٹس، ہیلی کاپٹر یونٹس، الیکٹرانک وارفیئر کی بٹالینز اور دیگر تحقیقاتی شعبے اور معاون یونٹس شرکت کریں گے۔
ڈپٹی آپریشنز چیف نے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد ملک کی سیکورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہے۔