اسلام آباد: فوج نے پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تین الگ الگ کارروائیوں میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے لکی مروت، کرک اور خیبر اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت میں آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ ضلع کرک میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تیسری مڈبھیڑمیں گینگ کے سرغنہ سمیت چار دہشت گرد مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہوئے۔