تیز رفتار لاری 2 آٹو کو ٹکر دے کر الٹ گئی۔ معصوم بچہ اور خاتون سمیت 4 ہلاک۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں دلخراش حادثہ

تیز رفتار لاری 2 آٹو کو ٹکر دے کر الٹ گئی۔ معصوم بچہ اور خاتون سمیت 4 ہلاک۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں دلخراش حادثہ

 

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی مامنورہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری بے قابو ہو کر دو آٹووں کو پیچھے سے ٹکر دینے کے بعد الٹ گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسٹیل کے بھاری لوڈ سے بھری ایک لاری سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے دو آٹووں کو ٹکر دینے کے بعد الٹ گئی۔

 

یہ حادثہ اتنا شدیدتھا کہ چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں معصوم بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *