کانگریس امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں پپو یادو، کیجریوال پر حملہ بولا

راجدھانی دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر اپنے شباب پر ہے۔ اس دوران پپو یادو نے بدر پور میں کانگریس امیدوار ارجن بھدانا کے حق میں مہم چلائی اور کجریوال پر شدید حملہ بولا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

راجدھانی دہلی میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ بڑے رہنما  اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پورنیہ کے رکن اسمبلی پپو یادو ہفتہ کو بدرپور سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ارجن بھڈانہ کے حق میں مہم چلانے بدرپور پہنچے۔

اس دوران انہوں نے اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ہماری دشمن ہے تو ہم اس سے لڑیں گے۔ لیکن کیجریوال چھپ کر حملہ کرتے ہیں۔ اس لیے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے۔

پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ  پپو یادو نے بدر پور سے کانگریس امیدوار ارجن بھڈانا کی حمایت میں مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے 5 فروری کو کانگریس امیدوار ارجن بھڈانا کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ اب سوچ رہے ہیں کہ جب کانگریس کی حکومت تھی اور شیلا دکشت حکومت چلا رہی تھیں تو دہلی کی کیا حالت تھی؟ لیکن کیجریوال کے دور میں دہلی کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

پپو یادو نے کہا کہ 10 سال پہلے ایک جھوٹا آیا اور جھوٹ بول کر اور جھوٹے وعدے کرکے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ لیکن اب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ دہلی کے لوگ بھی یہ بات سمجھ چکے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2025 کے دہلی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ شیڈول کے مطابق دہلی میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ ایسے میں دہلی اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *