حیدرآباد: ضلع کلکٹر حیدرآباد انودیپ دوری شیٹی نے کہا ہے کہ ہم ضلع کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ کلکٹریٹ میں 76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرایاگیا۔
اس موقع پر پولیس نے سلامی دی۔بعد ازاں عظیم شخصیات کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ کلکٹر نے ضلع کے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 691 سرکاری اسکولوں اور 235 امداد ی ا سکولوں میں مجموعی طور پر 93,125 طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے اسکولوں میں طلباء کی حاضری میں روزانہ 75 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں اسکول اسسٹنٹ اساتذہ کی 630 ملازمتیں پُر کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام ضلع حیدرآباد میں 91 یو پی ایچ سی ایس اور 169 بستی دواخانوں کے ذریعہ عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
محکمہ ریونیو کی سرپرستی میں ضلع میں اہل افراد کے لیے پنشن کی تقسیم کویقینی بنایاجارہا ہے۔