صدر دروپدی مرمو نےکرتویہ پتھ پر ترنگا لہرایا۔ اس کے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس بار یوم جمہوریہ کی پریڈ میں 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 15 مرکزی وزارتوں کی جھانکیاں شامل کی گئیں۔ واضح رہے یہ جھانکیاں ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔
پنجاب کی جھانکی میں، پتھر پر آرٹ ورک کی باریک تفصیلات کو ذہن میں رکھا گیا تھا۔ اس میں عظیم صوفی بزرگ بابا شیخ فرید کی خوبصورت تصویر نظر آتی ہے۔ ٹیبلو میں پنجاب کے زرعی پہلو کو بھی دکھایا گیا ہے۔
جھارکھنڈ کی جھانکی میں رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جھانکی میں اسٹیل پلانٹ کا ماڈل۔ اس میں دیواروں، قبائلی فن اور سہرائی آرٹ کی نمائش کی گئی ہے۔ اس جھانکی میں سرائیکیلا کے چھاؤ ڈانس کی پرفارمنس۔