’ممبئی پولیس کی ایک غلطی سے میری زندگی برباد ہو گئی‘سیف علی خان کیس میں گرفتار نوجوان کا چھلکا درد

آکاش کنوجیا نے کہا کہ ممبئی پولیس کی ایک غلطی نے میری زندگی برباد کر دی۔ وہ یہ دیکھنے میں ناکام رہے کہ میری مونچھیں ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی مونچھیں نہیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے میں مشتبہ شخص کے طور پر چھتیس گڑھ کے درگ میں حراست میں لیے گئے ایک شخص آکاش کنوجیا نے اپنا درد ظاہر کیا ہے۔ اس نے انصاف کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ آکاش نے26 جنوری کو کہا کہ پولیس کی کارروائی کے بعد اس کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے، اس کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور خاندان کو بدنامی کا سامنا ہے۔

درحقیقت، ممبئی پولیس کی اطلاع کے بعد، ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) نے 18 جنوری کو درگ اسٹیشن سے آکاش کنوجیا کو حراست میں لیا تھا۔ 19 جنوری کی صبح، ممبئی پولیس نے بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد محمد روہیلا امین فقیر عرف وجے داس کو ٹھانے سے گرفتار کیا جس کے بعد درگ آر پی ایف نے کنوجیہ کو رہا کیا۔واضح رہےکہ 15 جنوری کی رات ممبئی میں  اداکار سیف علی خان کی رہائش گاہ کو لوٹنے کی کوشش کے دوران ایک شخص نے ان پر چاقو سے کئی وار کیے تھے۔ خان کی سرجری ہوئی اور بعد میں انہیں چھٹی دے دی گئی۔

آکاش کنوجیا نے بتایا، “میرے خاندان کو صدمہ پہنچا  جب میڈیا نے میری تصویریں دکھانا شروع کیں اور دعویٰ کیا کہ میں اس کیس کا مرکزی ملزم ہوں۔ ممبئی پولیس کی ایک غلطی نے میری زندگی برباد کر دی۔ وہ یہ محسوس کرنے میں ناکام رہے کہ میری مونچھیں ہیں اور اداکار کی عمارت میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی مونچھیں نہیں تھیں۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق کنوجیانے دعویٰ کیا، “واقعے کے بعد، مجھے پولیس کی طرف سے کال آئی اور انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں کہاں ہوں، جب میں نے انہیں بتایا کہ میں گھر پر ہوں، تو کال منقطع ہوگئی۔ میں اپنی ہونے والی دلہن سے ملنے جا رہا تھا۔ جب مجھے درگ میں حراست میں لیا گیا اور پھر رائے پور لے جایا گیا تو وہاں پہنچی ممبئی پولیس کی ٹیم نے بھی مجھے مارا پیٹا۔‘‘

آکاش کنوجیا نے بتایا کہ رہائی کے بعد ان کی والدہ نے انہیں گھر آنے کو کہا لیکن اس کے بعد سے ان کی زندگی انتشار کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے آجر کو فون کیا تو انہوں نے مجھے کام پر نہ آنے کا کہا، انہوں نے میری بات سننے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد میری دادی نے مجھے بتایا کہ میری دلہن کے گھر والوں نے میری تحویل کے  بعدسے انہوں نے شادی کی بات کرنے سے انکار کر دیا۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *