شادی شدہ خاتون سے پیار کا دردناک انجام۔ معشوقہ کی ہراسانی سے تنگ آکر نوجوان نے دے دی جان

حیدرآباد ۔ انسٹاگرام پر ہونے والی ایک دوستی کا انجام انتہائی خوفناک نکلا۔ ایک شادی شدہ خاتون جو اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر اپنے عاشق کے پاس آگئی تھی اس کی ذہنی اذیت سے تنگ آکر نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

یہ افسوسناک واقعہ بنگلور کے راج گوپال نگرکے علاقے میں پیش آیا۔ 28 سالہ تپہ سوامی، جو چتردرگا کا رہنے والا تھا اور ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اس کی معشوقہ پرینکا ،داونگیرے کی رہنے والی اور شادی شدہ بتائی گئی ہے۔ان دونوں کی ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں ناجائز تعلقات میں بدل گئی۔

 

پرینکا اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر تپہ سوامی کے پاس آگئی۔ پچھلے دو مہینوں سے وہ دونوں راج گوپال نگر (سری گندھا نگر) میں ایک کرائے کے مکان میں میاں بیوی ظاہر کرتے ہوئَ شادی کئے بغری شادی شدہ جوڑے کی طرح رہنے لگے تھے اور ایک ہی گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتے تھے۔رپورٹس کے مطابق پرینکا کو انسٹاگرام ریلز بنانے کا جنون تھا

 

اور وہ تپہ سوامی پر توجہ دینے کے بجائے سوشل میڈیا میں مصروف رہتی تھی۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی پرتعیش زندگی اور اخراجات کے لیے تپہ سوامی پر دباؤ ڈالتی تھی جب وہ اخراجات پورے نہیں کر پاتا تھا تو وہ اسے ذلیل کرتی اور طنز کرتی تھی کہ “اگر تمہارے پاس پیسے نہیں ہیں تو مجھے چھوڑ کر گھر سے چلے جاؤ۔”خاتون کی جانب سے مسلسل ذہنی اذیت اور معاشی حالات کے طعنوں سے

 

دلبرداشتہ ہو کر تپہ سوامی نے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ جمعہ کی شام جب پرینکا ڈیوٹی سے واپس آئی تو اس نے اسے مردہ حالت میں پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔تھپے سوامی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پرینکا کی ذہنی اذیت ہے۔ ارکان خاندان کی شکایت کی بنیاد پر راج گوپال نگر

 

پولیس نے پرینکا کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *