دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے لیے شاہ کو سمجھائیں یوگی : کیجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے دہلی میں امن و امان کی خراب صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو دہلی آئے۔ انہوں نے بہت اچھی بات کہی، جسے پوری دہلی کے لوگوں نے سپورٹ کیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ مسئلہ اٹھایا کہ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر پوری طرح سے درہم برہم ہو چکا ہے۔ ہم اس سے سو فیصد متفق ہیں۔ دہلی کے اندر غنڈے آزاد گھوم رہے ہیں۔ دہلی میں غنڈوں کے 11 بڑے گروہ ہیں، جنہوں نے پوری دہلی کو 11 حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور تاجروں سے کھلے عام تاوان مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کی سڑکوں پر گینگ وار ہو رہی ہے۔ خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ دہلی میں روزانہ 17 بچے اور 10 خواتین کو اغوا کیا جاتا ہے۔ دہلی کے اندر کھلے عام چاقو سے لڑائی ہو رہی ہے۔ لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ ڈکیتی، چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں،جس کی وجہ سے پوری دہلی خوف میں مبتلا ہے۔

آپ کے لیڈر نے کہا “اگر یوگی آدتیہ ناتھ صحیح کہہ رہے ہیں تو میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ دہلی کی امن و امان کی صورتحال براہ راست وزیر داخلہ امت شاہ کے ماتحت آتی ہے۔ دہلی کی حفاظت اور دہلی کے لوگوں کو محفوظ زندگی فراہم کرنا امت شاہ کی ذمہ داری ہے۔ اگر یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک کر دی ہے، تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ امت شاہ کے ساتھ بیٹھیں اور یہ بتائیں کہ امن و امان کی صورتحال کیسے ٹھیک ہوتی ہے۔ انہیں بتائیں کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا اور کیسے کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اتر پردیش سے تمام غنڈوں کو ختم کر دیا ہے تو انہیں مسٹر شاہ کو بتانا چاہئے کہ دہلی میں گینگسٹر راج کو کیسے ختم کیا جائے۔ مسٹر شاہ پورے ملک میں ایم ایل اے خریدنے، حکومتوں کو گرانے اور پارٹیوں کو توڑنے میں مصروف ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *