دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس کا اہم اعلان، اقتدار ملنے پر قائم ہوگی 'پوروانچل وزارت'

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا، ’’دہلی کو عالمی معیار کا شہر بنانے میں پوروانچل کے لوگوں کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ چاہے وہ طالب علم بن کر آئے ہوں، مزدور بن کر کام کرنے آئے ہوں، انجینئر یا ڈاکٹر کے طور پر آئے ہوں، سب نے دہلی کو دہلی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے اس طبقے کو نظرانداز کیا ہے۔‘‘

اکھلیش پرساد سنگھ نے مزید کہا کہ کیجریوال کہتے ہیں کہ یہ لوگ پانچ سو روپے کا ٹکٹ کٹوا کر آتے ہیں اور پانچ لاکھ کا علاج کرا کر چلے جاتے ہیں۔ دوسری جانب، بی جے پی ان لوگوں کا موازنہ بنگلہ دیشی دراندازوں سے کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *