لا پاز: بولیویا کے نو میں سے آٹھ ریاستوں میں نومبر سے شروع ہونے والے بارش کے موسم کے دوران مختلف واقعات میں 18 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 50 ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ شہری تحفظ کے نائب وزیر جوآن کارلوس کالویمونٹس نے کہا کہ 12 میونسپلٹیز کو آفت زدہ علاقوں قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر 55 میونسپلٹیز کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کے منفی اثرات کو کم کرنے اور سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز کو مدد فراہم کرنے کے لیے مقامی میئرز کے ساتھ فوری مداخلت کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔