ہندوستان میں رائے دہندوں کی تعداد99.1 کروڑ تک پہنچ گئی

نئی دہلی: ہندوستان میں اب رائے دہندوں کی تعداد 99.1 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ان کی تعداد 96.88 کروڑ تھی۔

قومی یوم ِ رائے دہندگان سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ انتخابی فہرستوں میں 18 تا 29 کی عمر کے 21.7 کروڑ رائے دہندوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انتخابی صنفی تناسب میں 6 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ہے جو 2024 میں 948 سے بڑھ کر 2025 میں 954ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 25 جنوری کو الیکشن کمیشن کے یوم ِ تاسیس کا جشن منانے قومی یوم ِ رائے دہندگان منعقد کیا جاتا ہے۔ 1950 میں آج ہی کے دن الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے 7 جنوری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان عنقریب ایک بلین سے زائد رائے دہندوں کا ریکارڈ قائم کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ روز (6 جنوری کو) انتخابی فہرستیں جاری کی گئی تھیں۔ ہم 99 کروڑ رائے دہندوں کا نشانہ پار کرچکے ہیں اور عنقریب ایک بلین رائے دہندوں کا ملک بننے جارہے ہیں جو کہ ووٹنگ میں ایک اور ریکارڈ ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *