سری نگر : جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے بڈھال گاؤں میں پراسرار اموات نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔دیڑھ مہینے کے دوران گاؤں میں اس پراسرار بیماری سے 17 اموات ہوئی ہیں
ان اموات کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور تقریباً 200 افراد کو کورنٹائن منتقل کر دیا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کے قریبی افراد اور جنازے میں شامل ہونے والوں کو بھی کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ ان مراکز میں سخت سیکیورٹی اور بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وہ علاقے جہاں اموات ہوئی ہیں،
انہیں کنٹینمنٹ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے زون میں متاثرہ خاندانوں کے گھر سیل کر دیے گئے ہیں، دوسرے زون میں ان کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں کی نگرانی کی جا رہی ہے، اور تیسرے زون میں پورے گاؤں کے حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک جیسے علامات پائے گئے، جن میں دماغ اور اعصابی نظام پر اثرات شامل ہیں۔ ان اموات کے پیچھے اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ ماہ میں اس گاؤں میں 17 افراد پراسرار طور پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ اسی گاؤں کے 24 سالہ اعجاز احمد کی طبیعت بگڑنے پر اسے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔
حکام ان پراسرار اموات کے پیچھے کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔