جنین میں حماس اور جہاد اسلامی کے مجاہدین کی صیہونی افواج سے شدید جھڑپیں، 12 فلسطینی شہید

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غرب اردن کے شہر جنین پر صیہونی فوج کے تین روزہ حملے کے دوران 12 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔  

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں جنین میں مجاہدین اور قابض صیہونی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں کی ہیں۔  

ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت مزید شدت اختیار کرگئیں جب قابض افواج نے شہر جنین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مقامی مزاحمت کاروں نے بھرپور جوابی حملہ کیا۔

القسام بریگیڈ نے مزید کہا ہے کہ جنین کے مرکزی علاقے میں اسرائیلی بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی دوران اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے بھی اعلان کیا کہ مجاہدین نے اسرائیلی فوجی گاڑی کو راستے میں نصب بم کے ذریعے تباہ کردیا ہے۔ حملے میں صہیونی فوج کو جانی نقصان کا بھی زیادہ امکان ہے۔

تنظیم نے دوسرے بیان میں ایک اور الحصان کے علاقے میں فوجی گاڑی کو بم کے ذریعے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔  

علاوہ ازیں القدس بریگیڈ نے گائیڈڈ بم سجیل کے ذریعے الجلبونی میں صہیونی فوج کی گاڑی کو تباہ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *