
کے این واصف
حج سیزن 2026 کی تیاریوں کے وزراء اور اعلٰی عہدیداران کی جانب سے انتظامات کے جائزوں کا سلسلہ جاری۔ ہر محکمہ اپنی ذمہ داریاں بحسن خوبی نبھا رہاہے۔ حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے وزیر صحت فھد الجلاجل نے مکہ مکرمہ میں
مختلف پسپتالوں اورصحت اداروں کے دورے کیے اورعازمین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔اخبار 24 کے مطابق وزیر صحت نے اپنے وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں اجیاد اور الجوار ہسپتال کے علاوہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے کیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔
وزیرِ صحت فھد الجلاجل نے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں حج سیزن کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی معیاری صحت خدمات اولین ترجیح ہے۔ یہان اس بات کا تذکرہ بے جاہ نہ ہوگا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین
اور عازمین حج کے لیے اعلٰی پیمانے پرطبی خدمات کا بڑا نٹ ورک قائم رہتاہے۔ جہان حکومت کی جانب ہر قسم کے بڑے چھوٹے علاج اور طبیّ خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
