نرمل۔ صدر معلمہ ابرار فاطمہ تمکین وظیفہ حسن پر سبکدوش

25اپرہل(نرمل)ابرارفاطمہ تمکین صدرمعلمہ یم پی پی یس گاجل پیٹ اردو میڈیم نرمل کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے ضمن میں ایک پر وقار اور یادگار “وداعی تقریب “منعقد کی گئی۔

 

اس تقریب کی صدارت جناب ڈاکٹر ساجد معراج مدرس و جنرل سکریٹری ٹی یس پی ٹی اے نے کی۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد ظہیر الدین،صدرمدرس یم پی پی یس، تلگو میڈیم، گاجل پیٹ نرمل، جناب انصار احمد ساحل اسکول اسسٹنٹ و سماجی کارکن، جناب شکیل انجم،موظف مدرس اور جناب محمد معین الدین سابقہ والی بال

 

کوچ و پی ای ٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب شکیل انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ابرار فاطمہ تمکین ایک قابل، تجربہ کار، شفیق، ہمدرد اور ماہر مضمون معلمہ ہیں۔جنکی نمایاں تدریسی خدمات پر انھیں سال 2010 میں اس وقت کے منڈل ایجوکیشنل آفیسر مدو راجیا کے ہاتھوں بسٹ منڈل سطح کا ایوارڈ عطا کیا گیا۔سال 2022 میں اس وقت کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر جناب ڈاکٹر اے رویندر ریڈی کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ بسٹ ٹیچر ایوارڈ

 

سے سرفراز کیا گیا۔جناب انصار احمد ساحل اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس و سماجی کارکن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابرار فاطمہ تمکین ایک اصول پسند، فرض شناس، دیانت دار اور نظم و ضبط کی پابند معلمہ ہیں۔جنہوں نے اپنے 40 سالہ طویل تدریسی سفر میں نمایاں خدمات اور شاندار تعلیمی کارکردگی انجام دی۔جو نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے۔جسکی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔جناب ڈاکٹر ساجد معراج مدرس و جنرل سیکرٹری ٹی یس پی ٹی اے نے اپنے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا

 

کہ ابرار فاطمہ تمکین کا پہلا تقرر 1987 میں موضع سانگوی منڈل مامڑہ میں بحیثیت سکنڈری گریڈ ٹیچر ہوا۔وہاں سے مختلف مقامات کے اسکولوں پر کام کرتے ہوئے بالآخر 30 اپریل2026 کو یم پی پی یس اردو میڈیم گاجل پیٹ، نرمل سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول ایک مثالی معلمہ سے محروم ہورہا ہے، آپکی کمی ہمیشہ محسوس کی جایئگی۔بچوں کے تئیں آپکا والہانہ انداز محبت اوردلچسپ و منفرد انداز تدریس کو یاد رکھا جائے گا۔محفل کے روح رواں ابرار فاطمہ

 

تمکین نے ان تمام اساتذہ اور ساتھیوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے انکی ملازمت کے دوران بھرپور تعاون کیا۔بعد ازاں ابرار فاطمہ تمکین کی اسکول کے اسٹاف اور دیگر شرکاء کی جانب سے زبردست گلپوشی و شالپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی اور تحفے تحائف دئیے گئے۔اس تقریب میں اساتذہ ناظمہ بیگم

 

محوین تبسم اور عبدلوحید بھی موجود تھے۔انصار احمد ساحل نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *