حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے انارم کے مضافات میں واقع بی آر ایس آئل انڈسٹری میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔
انڈسٹری میں خوردنی تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکر میں دھماکے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
حکام نے ابتدائی طور پر تخمینہ لگایاکہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔
انڈسٹری کے عملے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ مالی نقصان ضرورہواہے۔