چنئی: سری لنکا نے 41 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ یہ ماہی گیر ستمبر 2024 میں بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن (آئی ایم بی ایل) عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔ بدھ کے روز حکام نے اطلاع دی کہ یہ مچھیریں چنئی ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔
رہائی کے بعد منگل کی رات دیر گئے ماہی گیروں کی واپسی ہوئی۔ تمل ناڈو ساحلی پولیس کے مطابق ان میں سے 35 ماہی گیروں رام ناتھ پورم سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ باقی ناگ پٹنم اور پڈوکوٹئی اضلاع کے رہائشی ہیں۔ چنئی پہنچنے پر انہیں شہری شناخت کی جانچ، کسٹم کارروائیوں اور دیگر رسمی مراحل سے گزرنا پڑا۔