ماکن نے انکشاف کیا کہ 2016-17 سے 2020-21 تک مختلف بجٹ میں 32000 نئے بیڈ تیار کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن صرف 1235 بیڈ ہی بنے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے جی رپورٹ بتاتی ہے کہ دہلی کے کئی اسپتالوں میں بیڈز پر دو دو مریض لٹائے گئے ہیں۔ 9 اسپتالوں میں 190 فیصد بیڈ کی آکیوپینسی ہے اور 16 اسپتالوں میں ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ مریض ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک نائک اسپتال سمیت کئی اسپتالوں میں آئی سی یو مشینیں کام نہیں کر رہیں اور سپر اسپیشیلٹی اسپتالوں میں ڈاکٹر اور عملے کی شدید کمی ہے۔ صحت کے شعبے میں 8000 اسامیاں خالی ہیں، باوجود اس کے کہ بے روزگاری ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔