راہول گاندھی کا پی اے ظاہر کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد میں ایک قتل کی کوشش کے کیس میں مفرور سید  برہان الدین کو معین آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 15 مقدمات درج ہیں،

 

جن میں زمین پر قبضہ، دھمکیاں، دھوکہ دہی اور حملے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، 2011 میں اس نے جھارکھنڈ کے چیف منسٹر کو مائننگ کنٹریکٹ کے لیے فون بھی کیا تھا۔

 

یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے خود کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا پی اے ظاہر کر کے کئی لوگوں کو دھوکہ دیا، جس پر اسے گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق، اس نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر کے بیٹے کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لاکھوں روپے وصول کئے ۔ اس کے علاوہ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کیس میں ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدار کو بھی بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

 

ملزم کے خلاف جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بھی مقدمات درج ہیں، جس پر پولیس نے اس کے خلاف روڈی شیٹ کھولی۔

 

تازہ معاملے میں،سید  برہان الدین نے 9 افراد کے ساتھ مل کر ہاکی اسٹک، لوہے کی راڈ اور کرکٹ بیٹ کے ذریعے لوگوں کو دھمکایا اور ایک خالی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جس پر محمد افروز بیگ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *