مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ترکی کے صوبہ بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، ترکی کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔