ترکیہ گہمی ہوٹل میں لگی بھیانک آگ 66 ہلاک درجنوں زخمی

نئی دہلی ۔ ترکیہ کے علاقے بولو میں واقع ایک ہوٹل میں لگنے والی بھیانک آگ نے 66 افراد کی جان لے لی جبکہ 51 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ رات کے دوران پیش آیا جب 12 منزلہ ہوٹل کرتالکایا کے ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جو تیزی سے ہوٹل کی دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔

 

ترک حکام کے مطابق یہ حادثہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بولو کے پہاڑی علاقے کروگلو میں پیش آیا۔ ہوٹل میں موجود 238 افراد میں سے کچھ نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی، جبکہ دیگر کو فوری طور پر ریسکیو کیا گیا۔

 

آگ بجھانے کی کوششوں میں کئی گھنٹے لگے، اور آخرکار ترک وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلس میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے، اور حکام نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

اس دل دہلا دینے والے حادثے نے ترکیہ کے عوام کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، اور دنیا بھر میں اس سانحے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *