حیدرآباد 21- نومبر ( اردو لیکس) نمائش کلب کی پہلی منزل کے ہال میں بزم احباب دکن و تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کا عظیم الشان مشاعرہ 23- جنوری جمعرات کو 8- بجے شب منعقد ہوگا ۔
اس مشاعرہ کی صدارت جناب ایم اے باسط خان سابق صدر ٹی ایس ٹی یو کریں گے ۔ ڈائریکٹر دائرة المعارف پروفیسر ایس اے شکور ، پروفیسر مسعود احمد ‘ جناب محمود سعید کرسپانڈنٹ سینٹ معاذ ہائی اسکول ‘ جناب فضل الرحمٰن خرم کرسپانڈنٹ ڈان ہائی اسکول،’ جناب محمد عبداللہ صدر ٹی ایس ٹی یو تلنگانہ اسٹیٹ ، جناب محمد لائق علی خان سابق گزیٹیڈ صدر مدرس ، جناب غلام حیدر نورانی ، جناب مخیر حیدر ، جناب محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد اور جناب محمد احمد خان جنرل سکریٹری ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد مہمان خصوصی ہوں گے۔
شہر کے نمایندہ شعراء کرام اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔محمد عظمت علی حیدر نے سامعین خاص طور پر ٹیچرس برادری سے اس مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی خواش کی ہے ۔